برطانوی وزیراعظم نے لاعلمی کی انتہا کر دی
10 Dec 2020 10:52
برطانوی پارلیمنٹ کے رکن سردار تنمن جیت سنگھ نے پارلیمنٹ کی توجہ بھارت میں کسانوں پر ہونے والے مظالم کی طرف دلائی تھی۔
اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم نے لاعلمی کی انتہاکر دی، مودی سرکار کیخلاف کسانوں کے احتجاج کو پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع قرار دے کر اپنا مذاق بنوا لیا۔ برطانوی پارلیمنٹ کے رکن سردار تنمن جیت سنگھ نے پارلیمنٹ کی توجہ بھارت میں کسانوں پر ہونے والے مظالم کی طرف دلائی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب اور مختلف شہروں میں پرامن کسانوں پر آنسو گیس کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وزیراعظم بورس جانسن کو فوری طور پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات کرنی چاہیے، جس پر برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کیا ہو رہا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت اپنے معاملات کو فوری طور پر حل کریں۔
خبر کا کوڈ: 902801