0
Thursday 10 Dec 2020 11:05

عمان کا 103 ممالک کو 10 دن کی مفت ویزا انٹری دینے کا اعلان

عمان کا 103 ممالک کو 10 دن کی مفت ویزا انٹری دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سلطنت عمان نے کرونا وائرس کے پیش نظر سیاحت پر عائد پابندی ختم کرنے کیلئے 103 ممالک کیلئے مشروط انٹری فری سیاحتی ویزا پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ عمان جانے کا شوق رکھنے والے غیر ملکیوں کو سیاحتی ویزے آسانی سے مل سکیں گے، مشروط ویزے کیلئے سیاح کو 10 دن قیام کی اجازت ہو گی۔ عمان آئے سیاحوں کو پیشگی ہوٹل بکنگ اور واپسی کی کنفرم بکنگ پیش کرنا ہو گی، یورپی یونین، برازیل، چلی، ارجنٹائن کیلئے مشروط فری انٹری ویزا کی سہولت ہو گی۔ کولمبیا، وینزویلا، اکواڈور کیلئے بھی مشروط فری انٹری ویزا کی سہولت ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 902803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش