0
Thursday 10 Dec 2020 11:18

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر سید اعجاز علی شاہ شیرازی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر سید اعجاز علی شاہ شیرازی کورونا کے باعث انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر سید اعجاز علی شاہ شیرازی کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مشیر سید اعجاز علی شاہ شیرازی کراچی میں کورونا کے باعث انتقال کر گئے، وہ طویل عرصے سے کراچی کے آغا خان اسپتال میں زیر علاج تھے، اعجاز علی شاہ شیرازی وینٹی لیٹر پر تھے، ڈاکٹرز کی جانب سے ان کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی تھی، لیکن جانبر نہ ہوسکے، انہیں چند روز قبل ہی کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد کراچی منتقل کیا گیا تھا، سید اعجاز علی شاہ شیرازی نے 2018ء میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل اعجاز شاہ شیرازی پانچ بار رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر بھی رہ چکے تھے۔
خبر کا کوڈ : 902804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش