0
Thursday 10 Dec 2020 12:43

اپوزیشن کے 370 ارکان کی فہرست تیار، کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے

اپوزیشن کے 370 ارکان کی فہرست تیار، کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے ن لیگ سمیت اپوزیشن کے 370 ارکان کی فہرست تیار کرلی جنہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ امن و امان خراب کرنے کی کسی کوشش پر یہ گرفتاریاں کی جاسکتی ہیں۔ دوسری جانب وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے کہا کہ سب کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔ راجہ بشارت نے کہا کہ اپوزیشن 2 ماہ کے لیے جلسے مؤخر کرلے، انا کا مسئلہ بنا کر عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلا جائے، کورونا وائرس پھیل رہا ہے اسے سنجیدہ لیں۔ وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ جو اپوزیشن کو سامان کرسیاں فراہم کرے گا اسکےخلاف مقدمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ  کسی کو جلسہ کرنےکی اجازت نہیں دیں گے،  عوام بھی اپنا فرض ادا کریں، باہر نہ نکلیں۔ راجہ بشارت نے کہا کہ   دیہات میں لوگ زبردستی  شادیاں کرتے ہیں، اسے بدلنا ہوگا، زبردستی شادی اسلام میں گناہ ہے، بچیوں سے ظلم اور زیادتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 902813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش