0
Thursday 10 Dec 2020 18:47

پارٹی کیلئے مریم نواز کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے، محمد زبیر

پارٹی کیلئے مریم نواز کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔  مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ پارٹی کے لئے مریم نواز کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ہٹانے کے فیصلے میں تمام آپشن زیر غور آئے تھے۔ ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ اس وقت حکومت کو گرانے کے لئے عدم اعتماد کا آپشن نہیں ہے، اگر کل ضرورت پڑی تو عدم اعتماد تحریک کے لئے جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مریم نواز کی سیکیورٹی پر ہر لحاظ سے تشویش ہونی چاہیئے۔ محمد زبیر نے مزید کہا کہ شہباز شریف جیل سے روز بیان جاری نہیں کرسکتے، پارٹی کو شہباز شریف کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 902890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش