0
Thursday 10 Dec 2020 21:57

ایوان صحافت سرینگر میں نیوز پیپرس کارڈنیشن کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس منعقد

ایوان صحافت سرینگر میں نیوز پیپرس کارڈنیشن کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس منعقد
اسلام ٹائمز۔ نیوز پیپرس کارڈنیشن کمیٹی کا ایک غیر معمولی اجلاس آج ایوان صحافت سرینگر میں منعقد ہوا۔ اجلاس نیوز پیپرس کارڈنیشن کمیٹی کے صدر رشید راہی کی صدارت میں منعقد ہوئی، اس میٹنگ میں سو کے قریب اخبارات اور نیوز اداروں کے مدیران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رشید راہی نے جمعرات کو جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن حارث احمد ہنڈو سے نیوز پیپرس کارڈینیشن کمیٹی کے ملاقات کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ نیوز پیپرس کارڈنیشن کمیٹی کے ایگزیکٹو ممبران نے جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن حارث احمد ہنڈو سے ایک میٹنگ کی جس دوران اخباری مالکان اور صحافیوں کو درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر اخبارات کی سرکیولیشن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور محکمہ انفارمیشن کی طرف سے ہراساں کئے جانے کا معاملہ بھی جوائنٹ ڈائریکٹر کے نوٹس میں لایا گیا۔ اس کے علاوہ دہلی اور جموں میں ترجیحی بنیادوں پر صحافیوں کے لئے رہائشی سہولت کا معاملہ بھی زیر بحث لایا گیا۔

رشید راہی نے مزید بتایا کہ وفد نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ فہرست سے خارج ہونے والے اخباروں کو دوبارہ فہرست میں شامل کیا جانا چاہیئے اور نئے اخبارات کے لئے اشتہارات کے عمل کو تین سال کے بجائے ایک سال کیا جانا چاہیئے۔ رشید راہی نے میٹنگ میں مزید بتایا کہ جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن مطالبات کی نوٹس میں اشتہارات کی مساوات، تفاوت اور اشتہاروں کے بجٹ میں اضافہ اور بغیر کسی امتیاز کے ڈسپلے اشتہارات کی تقسیم کاری کا معاملہ بھی لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وفد نے یہ بھی مانگ کی کہ جو اخبارات اشتہارات کی وجہ سے رک گئے تھے ان کو احیاء نو یا دوبارہ کھڑا ہونے کا موقع ضرور دیا جانا چاہیئے۔ اس دوران اجلاس میں نیوز پیپرس کارڈنیشن کمیٹی نے قابض فورسز کے ہاتھوں اننت ناگ میں 3 صحافیوں کی مارپیٹ اور زدوکوب کرنے کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو نشانہ بنانا اب روز کا معمول بن کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدثر قادری، جنید رفیق اور فیاض للو اننت ناگ میں ڈی ڈی سی الیکشن کے دوران اپنی فرائض انجام دینے کے دوران انکی مارپیٹ کرنا قابل مذمت ہے۔
خبر کا کوڈ : 902892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش