0
Thursday 10 Dec 2020 20:15

پاکستان کی بقا میں سب سے بڑا حصہ کشمیریوں کا ہے، مشال ملک

پاکستان کی بقا میں سب سے بڑا حصہ کشمیریوں کا ہے، مشال ملک
اسلام ٹائمز۔ جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کی اہلیہ و حریت رہنما مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں زیرِ زمین ٹارچر سیلز ہیں، لوگوں کو ذبح کیا جا رہا ہے، جبکہ قیدیوں کو ان ٹارچر سیلز میں پانی اور کھانوں میں شیشہ ڈال کر دیا جاتا ہے۔ یوتھ فورم فار کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا تھا کہ دنیا نے کورونا وائرس کے ذریعے ایک جھلک دیکھی کہ گھر میں بند ہونا کیسا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا میں سب سے بڑا حصہ کشمیریوں کا ہے، اگر آپ نے پاکستان کو بچانا ہے تو کشمیریوں کی حقیقی آواز بننا ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 902900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش