QR CodeQR Code

حکومت کی نااہلی، ناکامی اور رسوائی اسے اقتدار کے خاتمہ کیطرف لے جائیگی، لیاقت بلوچ 

10 Dec 2020 21:27

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ قومی ترجیحات پر عمران خان پوری قوم کو متحد کریں، انتخابات کی شفافیت کیلئے قومی ڈائیلاگ کریں یا پھر انکے پاس استعفے دینے اور نئے انتخابات کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں فاشسٹ مودی اپنے فریبوں اور ظلم کے جال میں خود ہی پھنس گیا ہے۔ اقلیتوں پر ظلم، ریاست جموں و کشمیر کو ہڑپ کرنے کا منصوبہ، کسانوں کی حکومت مخالف تحریک اور بھارتی اپوزیشن کا فعال ہونا اور عالمی محاذ پر ٹرمپ کی شکست کے بعد تنہائی اسے مجبور کرسکتی ہے کہ پاکستان کے خلاف کارروائی کرے۔ ان شاء اللہ پوری قوم بھارتی جارحیت کے مقابلہ میں متحد ہے، منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک میں سیاسی اور اقتصادی بحران شدید تر ہو رہا ہے، غریب عوام مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت کے ہاتھوں زبوں حالی اور سیاسی جمہوری محاذ خطرات سے دوچار ہے۔ عمران خان سرکار حالات کو سنبھالنے کی بجائے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے محاذ آرائی کو بڑھا رہی ہے۔

حکومت کی نااہلی، ناکامی اور رسوائی اسے اقتدار کے خاتمہ کی طرف لے جائے گی۔ قومی ترجیحات پر عمران خان پوری قوم کو متحد کریں، انتخابات کی شفافیت کے لیے قومی ڈائیلاگ کریں یا پھر ان کے پاس استعفے دینے اور نئے انتخابات کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ لیاقت بلوچ نے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ احتساب سب کا اسی وقت ممکن ہے، جب حکومت سنجیدہ اور غیر جانبدار ہو۔ احتساب کا ادارہ، عدلیہ اور تحقیقاتی ادارے حکومتی اور ریاستی دباو سے آزاد ہوں۔ احتساب کو سیاسی انتقام کا ذریعہ نہ بنایا جائے، وگرنہ دعوے خالی دعوے ہوں گے، کرپشن بڑھتی جا رہی ہے اور کرپٹ مافیا محفوظ اور عوام کو لوٹنے کے لیے زیادہ طاقتور ہوگیا ہے۔ بعدازاں انھوں نے اسلامی شہد پراجیکٹ کا وزٹ بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 902915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/902915/حکومت-کی-نااہلی-ناکامی-اور-رسوائی-اسے-اقتدار-کے-خاتمہ-کیطرف-لے-جائیگی-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org