0
Thursday 10 Dec 2020 22:07

فرسودہ نظام تمام مسائل کی جڑ ہے، نظام تبدیل کئے بغیر تبدیلی کا خواب ادھورا ہی رہے گا، قمر عباس دھول

فرسودہ نظام تمام مسائل کی جڑ ہے، نظام تبدیل کئے بغیر تبدیلی کا خواب ادھورا ہی رہے گا، قمر عباس دھول
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری قمر عباس دھول نے کہا ہے کہ موجودہ فرسودہ اور کرپٹ نظام ہی تمام مسائل کی جڑ ہے۔نظام کو تبدیل کئے بغیر تبدیلی کا خواب ادھورا ہی رہے گا۔ عوام حقیقی تبدیلی کے ثمرات اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کرے۔ جب تک تبدیلی کے اثرات عام آدمی تک نہیں پہنچیں گے، عوام کی حالت تبدیل نہیں ہوگی۔ ملک کرپشن کی وجہ سے خطرات سے دوچار ہے۔ بلاتفریق، کڑے اور شفاف احتساب کے زریعے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لائی جائے۔ سابقہ حکمرانوں نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے، اب جب ان پر گرفت ہورہی ہے تو ان کی چیخیں بلند ہونا شروع ہوگئی ہیں مگر حکمران بے رحم احتساب کا عمل جاری رکھیں۔ کرپٹ مافیا کو ریلیف ملنے سے عوام میں اضطراب پایا جاتا ہے، قوانین مزید سخت کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کو چھ سال گزر چکے مگر ابھی تک شفاف تحقیقات کا عمل بھی مکمل نہیں ہوسکا جو پاکستانی عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہے۔ ہم اپنے شہداء کے خون کا قصاص لے کر رہیں گے۔ اجلاس میں میجر محمد اقبال چغتائی، قیصر علی رانا، ریاض احمد سہرانی، گامن خان ایڈووکیٹ، غلام فرید بھٹی، خضر حیات دھول، نذرنوناری ایڈووکیٹ، چوہدری اکرم گجر نمبردار اور دیگر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 902923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش