0
Thursday 10 Dec 2020 23:16

عمران خان پی ڈی ایم سے ہاتھ جوڑ کر این آر او مانگ رہے ہیں، مریم نواز

عمران خان پی ڈی ایم سے ہاتھ جوڑ کر این آر او مانگ رہے ہیں، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت اورمہنگائی کوگھر بھیجنے کا وقت آگیا، یہ حکومت جلد انجام کو پہنچے گی۔ لاہور میں میڈیا سے مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پی ڈی ایم سے ہاتھ جوڑ کر این آر او مانگ رہے ہیں، (ن) لیگ نے باقاعدہ استعفوں کیلئے کسی کو نہیں کہا لیکن ابھی سے استعفوں کے انبار لگ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جے بٹ پی ٹی آئی جلسوں میں خدمات دیتے رہے، ڈی جے بٹ کی گرفتاری اور تشدد کی مذمت کرتے ہیں، عمران خان کا مقابلہ نواز شریف نہیں، ڈی جے بٹ سے ہے، نواز شریف کا مقابلہ وزیر اعظم  سے نہیں بلکہ لانیوالوں سے ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 902932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش