0
Thursday 10 Dec 2020 23:34

پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی لازوال اور بے مثال ہے، شاہ فرمان

پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی لازوال اور بے مثال ہے، شاہ فرمان
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے ادارے کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی طرف سے خیبرپختونخواہ کے سرد ترین علاقوں کے لئے ونٹر ریلیف پیکج کی تقریب کا انعقاد اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان اور پاکستان میں تعینات سعودی سفیر تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ گذشتہ روایت کو مد نظر رکھتے ہوئے مستحق افراد میں ونٹر ریلیف پیکج کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا ہے، سردی کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے نے مستحقین کے لئے 45100 رضائیاں جبکہ 22550 گیٹس جن میں مردانہ و زنانہ گرم شالیں، بچوں اور بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل ہیں جس کی مجموعی لاگت 20 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

واضح رہے یہ سامان NDMA اور حکومت خیبر پختونخواہ اور پاکستانی غیر سرکاری تنظیم کے تعاون سے ضلع چترال، سوات اور شانگلہ کے سرد ترین یونین کونسل میں نہایت منظم اور شفاف طریقے سے تقسیم کیا جائے گا جس سے مجموعی طور پر 135300 افراد مستفید ہوں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ آج کی یہ تقریب اصل میں پاکستان اور سعودی عرب کے لوگوں کی آپس میں پیار کی ایک زندہ مثال ہے، پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی لازوال اور بے مثال ہے، پاکستانی عوام سعودی عرب جیسے مخلص دوست ملک پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں جس فراخ دلی کے ساتھ دوستی نبھائی
 
خبر کا کوڈ : 902936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش