0
Thursday 10 Dec 2020 20:07

جارح سعودی عرب کے حملے جاری، 1 بیگناہ یمنی شہری شہید

جارح سعودی عرب کے حملے جاری، 1 بیگناہ یمنی شہری شہید
اسلام ٹائمز۔ جارح سعودی عرب کی جانب سے نہتے یمنی عوام پر حملے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے انجام پانے والی تازہ جارحانہ کارروائی میں یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے "الرقو" نامی علاقے کو شدید فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کا شکار ہو کر 1 بیگناہ یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں کی مدد سے یمنی علاقے "جلحا" کی آبادی پر بھی شدید بمباری کی گئی جس سے کئی ایک گھر منہدم ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سعودی عرب کی جانب سے صوبہ صعدہ کے سرحدی شہر "رازح" کو بھی توپخانے کی گولہ باری اور میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اس حملے میں ہونے والے کسی جانی یا مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ امیر ترین مسلم ملک سعودی عرب کی طرف سے غریب ترین مسلم ملک یمن پر سال 2015ء سے خوفناک جنگ مسلط کی گئی ہے جس کے باعث تاحال ہزاروں بیگناہ یمنی شہری شہید اور لاکھوں زخمی ہو چکے ہیں۔ مسلط کردہ سعودی جنگ اور سخت ترین سرحدی محاصرے کے باعث نہ صرف یمن کا تمام انفراسٹرکچر، صحت اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے بلکہ یمنی عوام کو خوراک و ادویات کی قلت کے باعث تاریخ کے بدترین انسانی بحران کا بھی سامنا ہے۔ اس حوالے سے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر 80 فیصد یمنی عوام کو فوری طور پر انسانی امداد مہیا نہ کی گئی تو وہاں انسانی تاریخ کا بدترین المیہ وقوع پذیر ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 902948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش