0
Friday 11 Dec 2020 11:41

مولانا ایک دفعہ پھر سیاسی رسوائی کے لیے تیار ہو جائیں، فیاض الحسن چوہان

مولانا ایک دفعہ پھر سیاسی رسوائی کے لیے تیار ہو جائیں، فیاض الحسن چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان ایک دفعہ پھر سیاسی رسوائی کے لیے تیار ہو جائیں، پی ڈی ایم کے استعفوں کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوٹ چکا ہے۔ بیگم صفدر اعوان استعفوں کی ڈفلی، جبکہ بلاول زرداری استعفوں سے انکار کی بانسری بجا رہے ہیں۔ بیگم صفدر اعوان کے دعوے کے مطابق پی ڈی ایم آر یا پار تو نہ ہوا، البتہ لاچار ہوگیا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شین لیگ اس کھیل میں بلاول زرداری کی بانسری سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 903002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش