0
Friday 11 Dec 2020 13:17

شیخ رشید اور اعجاز شاہ کی وزارتیں تبدیل

شیخ رشید اور اعجاز شاہ کی وزارتیں تبدیل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے دو اہم وفاقی وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید سے وزارت ریلوے کا قلمدان واپس لے کر انہیں وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا قلمدان بھی تبدیل کیا گیا ہے اور انہیں اب وزیر انسداد و منشیات بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اعظم خان کو شیخ رشید کی جگہ وزیر ریلوے کا قلمدان دیا گیا ہے جبکہ مشیر خزانہ سے وفاقی وزیر بننے والے حفیظ شیخ کو ایک بار پھر وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 903019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش