0
Friday 11 Dec 2020 14:24

بھارت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا دائرہ 116 ممالک تک پھیلا رکھا تھا، شاہ محمود

بھارت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا دائرہ 116 ممالک تک پھیلا رکھا تھا، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لیے 750 سے زائد جھوٹی نیوز ویب سائٹس کو استعمال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مشیر قومی سلامی امور معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 14 نومبر کو پریس کانفرنس میں بھارت کے خلاف ڈوزیئر کے تفصیلات شیئر کیں، ذوزیئر میں ٹھوس شواہد فراہم کیے جس کا بھارت جواب نہیں دے سکا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈوزیئر میں واضح کیا کہ بھارت پاکستان کے خلاف مختلف تنظیموں کو معاونت فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں ہمارے مندوب نے وہ ڈوزیئر پیش کیا، سیکورٹی کونسل کے مستقل ممبران ممالک کو بھی ڈوزیئر پیش کیا گیا، یورپی یونین کے ممبران کے علاوہ دیگر عالمی برادری کو بھی ڈوزیئر پیش کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج انڈین کرونیکلز کے بارے میں بات کریں گے، بھارت پاکستان کے امیج کو خراب کرنے کے لیے 15 سال سے کام کر رہا تھا، بھارت اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے یہ جعلی کام کر رہا تھا، اس ایکٹیویٹی کا دائرہ 116 ممالک تک پھیلا ہوا تھا، ساڑھے 700 سے زائد جھوٹی نیوز ویب سائٹ کو استعمال کیا گیا، 10 کے قریب این جی اوز اور تھنک ٹینک کا استعمال کیا گیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جعلی مظاہرے اور ایونٹس کروائے جاتے رہے، یورپی یونین میں پارلیمنڑی گروپس ترتیب دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ گلگت بلتستان اور بلوچستان میں یہ گروپس حرکت میں آئیں گے، فرینڈز آف بلوچستان بھارت کے پروپیگنڈے کے پرچار کے لیے بنایا گیا، بھارت ان گروپس کے ذریعے غلط معلومات پھیلا رہا ہے، بھارت ان گروپس کے ذریعے پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار میں ملوث ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یورپین پارلیمںٹ ٹوڈے کے نام سے ویب سائٹ بنائی گئی، جعلی میگزینز اور تھنک ٹینکس کے ذریعے پاکستان مخالف پراپیگنڈا کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی جعلی معلومات پھیلانے میں ملوث ہے، جعلی آرگنائزیشنز کو انڈیا فنڈنگ کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف ایک بدنام مہم شروع کی گئی ہے، فیٹف میں بھی پاکستان مخالف ایک مہم چلائی گئی لیکن ہم نے دنیا بھر میں بھارت کو ایکسپوز کیا، پاکستان بھارت کا ہر سطح پر مقابلہ کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 903025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش