QR CodeQR Code

سندھ ہائیکورٹ نے علماء کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث MQM کے کارکن کو بری قرار دیدیا

11 Dec 2020 17:05

عدالتِ عالیہ نے ملزم کو دی گئی سزا کالعدم قرار دے کر اسے بری کر دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن نے ملزم کی سزا برقرار رکھنے کے لیے شواہد پیش نہیں کئے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں مفتی عبدالمجید دین پوری سمیت 3 علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کارکن ملزم علی حسان زیدی کی سزا کے خلاف اپیل منظور کر لی۔ عدالتِ عالیہ نے ملزم کو دی گئی سزا کالعدم قرار دے کر اسے بری کر دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن نے ملزم کی سزا برقرار رکھنے کے لیے شواہد پیش نہیں کئے۔ پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم علی حسان سمیت 3 ملزمان نے 3 علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ کی۔
 


خبر کا کوڈ: 903050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903050/سندھ-ہائیکورٹ-نے-علماء-کی-ٹارگٹ-کلنگ-میں-ملوث-mqm-کے-کارکن-کو-بری-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org