0
Friday 11 Dec 2020 18:52

عوام کے ذمہ دارانہ کردار ادا کیے بغیر کورونا پر قابو پانا ممکن نہیں، ناصر شیرازی

عوام کے ذمہ دارانہ کردار ادا کیے بغیر کورونا پر قابو پانا ممکن نہیں، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ عوام کے ذمہ دارانہ کردار ادا کیے بغیر کورونا پر قابو پانا ممکن نہیں، ہمیں باشعور اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ایک دوسرے کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صحتمند معاشرہ ترقی کی ضمانت ہے، کورونا وائرس کو روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے جن ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایات کی گئیں ہیں انہیں نظر انداز کرنا اپنے اور خاندان کی زندگی کو داﺅ پر لگانے کے مترادف ہیں، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک اس آفت ناگہانی کا مقابلہ کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں، دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث پندرہ لاکھ سے زائد ہلاکتیں مرض کی سنگینی کا عکاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے حفاظتی ہدایات کو نظر انداز کیا انہیں بدترین نتائج کا سامنا کرنا پڑا، آزمائش کی یہ گھڑی مرض پر قابو پانے کیلئے محتاط روی کا تقاضا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کو روکنے کیلئے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں۔ تعلیمی اداروں کی بندش اور سرکاری اداروں میں ملازمین کی نصف تعداد سے آن لائن کام کی حکمت عملی ظاہر کرتی ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کی صحت کا تحفظ ہے تاہم انفرادی کردار ادا کیے بغیر حکومت کی کوششیں ناکافی ثابت ہوں گی، ہر شخص کو اس سلسلے میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 903065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش