QR CodeQR Code

حکومت نے شیخ رشید کو پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے نمٹنے کا ٹاسک دیدیا

11 Dec 2020 19:00

وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کی دیرینہ خواہش پوری کردی کیونکہ شیخ رشید نے حکومت بنتے ہی وزارت داخلہ کا قلمدان مانگا تھا، ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے تجربے کی بنیاد پر شیخ رشید کو وزیر ریلوے بنایا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ میں ردو بدل کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کی دیرینہ خواہش پوری کردی کیونکہ شیخ رشید نے حکومت بنتے ہی وزارت داخلہ کا قلمدان مانگا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے تجربے کی بنیاد پر شیخ رشید کو وزیر ریلوے بنایا تھا اور وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی نعیم الحق نے شیخ رشید کو وزارت ریلوے لینے پر آمادہ کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے شیخ رشید کو پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے نمٹنے کا ٹاسک دیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 903066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903066/حکومت-نے-شیخ-رشید-کو-پی-ڈی-ایم-کے-لانگ-مارچ-سے-نمٹنے-کا-ٹاسک-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org