0
Friday 11 Dec 2020 19:16

کوئی لانگ مارچ اتنا کامیاب نہیں ہوا جتنا پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

کوئی لانگ مارچ اتنا کامیاب نہیں ہوا جتنا پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ہوگا، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان کی رہائش گاہ جاتی عمرہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کے پریشانی سب کے سامنے ہے ، 13دسمبر کو لاہور میں تاریخی جلسہ ہوگا۔ بلاول نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک تیزی اور کامیابی سے جا رہی ہے، اسٹیبلشمنٹ ہو یا کٹھ پتلی حکومت، بات کرنے کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں کوئی لانگ مارچ اتنا کامیاب نہیں ہوا جتنا پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ہوگا، ہم ایسی صورتحال پیدا نہیں کریں گے جس سے کوئی تیسری قوت فائدہ اٹھائے، ہم سوچ سمجھ کر اپنے کارڈرز کھیلیں گے۔

بلاول نے کہا کہ تمام جماعتوں نے فیصلہ کرلیا ہے ، ہم پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) سے مشاورت کریں گے، استعفوں سے متعلق پارٹی کی سی ای سی سے مشاورت ہوگی۔ خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اپوزیشن کے 11 جماعتی اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) میں شامل ہیں اور گزشتہ دنوں سربراہی اجلاس کے بعد پی ڈی ایم نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو 31 دسمبر تک اپنی جماعتوں کے قائدین کے پاس استعفے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ اس اعلان کے اگلے روز ہی پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول اور مریم نواز سے بھی ملاقات کی تھی جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 903072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش