0
Friday 11 Dec 2020 19:27

پیپلز پارٹی کا قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان کو بلاول ہاؤس میں تحریری استعفے جمع کرانے کی ہدایت

پیپلز پارٹی کا قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان کو بلاول ہاؤس میں تحریری استعفے جمع کرانے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ موجودہ حکومت کے خلاف پیپلز پارٹی نے بڑے فیصلے کا اعلان کردیا، پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے  قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان کو بلاول ہاؤس میں تحریری استعفے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ مولانا فضل الرحمن کی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو کرائی جانی والی یقین دہانی کے بعد کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء رحمن ملک کا کہنا ہے کہ ہم جمہوریت کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں، ہمارے اراکین کے استعفے رائیگاں نہیں جائیں گے۔ واضح رہے کہ 3 سمبر کو پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفے کا معاملہ زیرِ غور آیا تھا، جس کے بعد تمام جماعتوں نے استعفے کا معاملہ اپنی پارٹی سے مشاورت کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد جمعیت علمائے اسلام اور پیپلز پارٹی نے اسبملیوں سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ابھی کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ اطلاعات یہ ہیں کہ استعفوں کا فیصلہ مسلم لیگ کے مشاورتی اجلاس میں کیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 903075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش