0
Saturday 12 Dec 2020 08:41

لائن آف کنٹرول پر کشیدگی ، پاکستان کیساتھ لگنی والی سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری

لائن آف کنٹرول پر کشیدگی ، پاکستان کیساتھ لگنی والی سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے سرحدی کشیدگی کے پیش نظر لائن آف کنٹرول سمیت پاکستان کے ساتھ لگنی والی سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور فوج کو انتہائی چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔ اس دوران مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد حفاظتی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیا جارہا ہے اور اس حوالے سے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو متحرک کردیا گیا ہے۔ وادی کشمیر میں جنگجویانہ تشدد کے واقعات میں آئی تیزی اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے سلسل واقعات پیش آنے سے سیکورٹی ایجنسیوں میں کافی تشویش پیدا ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے پورے جموں و کشمر خاص کر وادی اور جموں کے سرحدی علاقوں میں سیکورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیا جارہا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس بارے میں روزانہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ بھارت کی اعلٰی پولیس ذرائع کے مطابق ایسی اطلاعات مل رہی ہیں کہ میدانی علاقوں میں برفباری سے قبل جنگجوﺅں دیہات کا رخ کریں گے جس کے بعد سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے جارہے ہیں جس کے لئے اہم اور حساس مقامات پر حفاظتی انتخابات مزید سخت کئے جارہے ہیں۔ جموں و کشمیر میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور فوج و بی ایس ایف کو انتہائی چوکس کردیا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ بھارتی حکومت نے اس کے لئے فوجی حکام کو خاص ہدایتیں دی ہیں کہ وہ سرحد پار کی کسی بھی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھیں اور اس کے لئے تیار رہیں۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ بھارتی حکومت نے حالیہ جنگجویانہ اور دراندازی کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ایسے حملوں سے نپٹنے کے لئے فوج تیار ہے اور اگر کسی بھی وقت سرحدوں کے آس پاس ایسی صورتحال پیش آئی تو اس کے لئے فوج کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اس صورتحال سے نپٹے فوج اور بی ایس ایف سے کہا گیا ہے کہ وہ دن رات سرحدوں پر گشت کریں۔ معلوم ہوا ہے کہ جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں تعینات آرمی اور بی ایس ایف کے افسروں کو ہدایت دی گئیں ہیں کہ وہ سرحد پار صورتحال کے بارے میں نئی دہلی میں قائم اپنے اپنے ہیڈکوارٹروں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے رہیں۔
خبر کا کوڈ : 903094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش