0
Friday 11 Dec 2020 20:45

حزب اللہ لبنان تاسیس سے فتوحات تک، اسلامی مزاحمتی جماعت کی تاریخ پر کتاب منظر عام پر آگئی

حزب اللہ لبنان تاسیس سے فتوحات تک، اسلامی مزاحمتی جماعت کی تاریخ پر کتاب منظر عام پر آگئی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماء علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی تصنیف حزب اللہ لبنان تاسیس سے فتوحات تک، چھپ چکی ہے اور بازار میں دستیاب ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی مقاومتی تحریک حزب اللہ لبنان کے موضوع پر مذکورہ کتاب اردو زبان قارئین کے لیے اپنی نوعیت کی منفرد کتاب ہے۔ 280 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں مصنف علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے تاریخی اور زمانی اسلوب کے تحت حزب اللہ لبنان کی تاسیس سے حالیہ فتوحات تک کے حالات و واقعات کی تدوین اور ان پر اپنا تجزیہ و تبصرہ پیش کیا ہے۔ علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی نے امید ظاہر کی کہ یہ کتاب اسلامی تحریکوں کے موضوع پر اردو زبان لٹریچر میں ایک بہترین اضافہ شمار ہوگی اور اردو زبان قارئین کی حزب اللہ لبنان کے حوالے سے معلومات اور زاویہ نگاہ میں بہتری میں معاون ثابت ہوگی۔ قارئین کاپی بک کروانے اور مزید تفصیلات کے لئے اس فون نمبر 923344663575 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 903095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش