0
Friday 11 Dec 2020 21:18

پی ڈی ایم لاہور جلسہ حکومت کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، جمشید دستی

پی ڈی ایم لاہور جلسہ حکومت کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد خان دستی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے قبل ازوقت اپنے کارتوس استعمال کر کے  غلطی کی، لاہور آخری فائر ثابت ہوگا، جو کہ دور دور تک حکومت کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، انہوں نے کہا کہ پرانی سیاسی جماعتیں اپنے اختتامی سفر کی طرف رواں دواں ہیں، مسلم لیگ ن، قصہ پارینہ بننے والی ہے اور موجودہ صورتحال میں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن پانی کے بغیر تڑپنے والی مچھلی کی طرح ہو چکی ہے، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ایک شاطر انسان ہیں اور اسے اپنی کرپشن وکرتوتوں کا علم ہے، سندھ برباد ہو چکا ہے، بلاول کو قوم نے لیڈر تسلیم نہیں کیا، پیپلزپارٹی مجبوری کے تحت پی ڈی ایم کا حصہ ہے مگر یہ آخر تک ساتھ نہیں نبھائیں گے، انہوں نے کہا کہ حیرانی کی بات ہے کہ مولانا فضل الرحمن جیسا زیرک سیاستدان نے کرپٹ سیاسی جماعتوں کے کرپٹ لیڈروں کی باتوں پر کیسے یقین کر کے پی ڈی ایم کی سربراہی تسلیم کر لی، جبکہ آزادی مارچ میں وہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا منافقانہ کردار اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے آزادی مارچ کا خوب فائدہ اٹھایا اور وہ عزت کے ساتھ لندن روانہ ہوگئے، مگر حکومت گرانے کا اہم موقع ہاتھ سے گنوا بیٹھے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی سیاسی حکمت عملی بنا رہا ہوں، ہم ان شااللہ آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، مظفرگڑھ میرا گھر ہے ضلع بھر کے حلقوں سے امیدوار کھڑے کریں گے۔ انہوں نے کہا  کہ پاکستان عوامی راج پارٹی آئندہ الیکشن میں کسی محب وطن پارٹی سے الحاق کرسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 903102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش