QR CodeQR Code

سید منور حسن نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو اقامت دین میں لگا دیا، محمد حسین محنتی

11 Dec 2020 22:13

عطاء محمد تبسم نے صوبائی امیر کے ساتھ صحافتی علمی و ادبی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال اور اپنی تازہ تصنیف سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان "سید منور حسن کی یاداشتیں" پیش کی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سید منور حسن ایک درویش صفت آدمی تھے، وہ کراچی یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے، مگر اس کے باوجود انہوں نے نوکری یا کاروبار کی بجائے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو اقامت دین میں لگا دیا اور آخری دم تک وہ اسی پر قائم رہے، اپنی زیر نگرانی دینی کتب کے فروغ کے ادارہ معارف اسلامی کراچی اکیڈمی میں زندگی کے آخری سانس تک جڑے رہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی حسنات کو قبول، درجات کو بلند فرمائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں ملاقات کرنے والے معروف مصنف، صحافی و کالم نگار عطاء محمد تبسم سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر صحافتی علمی و ادبی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال اور عطاء محمد تبسم نے اپنی تازہ تصنیف سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان "سید منور حسن کی یاداشتیں" پیش کی، ناظم عمومی مولانا محمد دین منصوری اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی اس موقع پر موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 903109

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903109/سید-منور-حسن-نے-اپنی-تمام-تر-صلاحیتوں-کو-اقامت-دین-میں-لگا-دیا-محمد-حسین-محنتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org