QR CodeQR Code

وزیر توانائی امیتاز شیخ و رکن اسمبلی عبدالقادر پٹیل کے استعفے جمع

11 Dec 2020 22:44

عبدالقادر پٹیل نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کے نام لکھا، جسے پارٹی قیادت کے حوالے کیا۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے غلط پالیسیوں کی بدولت ملک کو مسائل سے دوچار کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل اور سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے بھی اپنے استعفے جمع کرا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق جیالے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کے نام لکھا، جسے پارٹی قیادت کے حوالے کیا۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے غلط پالیسیوں کی بدولت ملک کو مسائل سے دوچار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی عوام سخت مایوسی کا شکار ہیں۔ پی پی رکن اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پارلیمنٹ کو ربر اسٹیمپ بنایا اور رولز آف بزنس کو پاؤں تلے روند رکھا ہے۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ وزیراعظم کے ایک جھوٹ پر 500 روپے جرمانہ ہوتا، تو ملک آج قرضوں کی دلدل سے نجات حاصل کر چکا ہوتا۔


خبر کا کوڈ: 903117

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903117/وزیر-توانائی-امیتاز-شیخ-رکن-اسمبلی-عبدالقادر-پٹیل-کے-استعفے-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org