0
Saturday 12 Dec 2020 01:08

پاکستان میں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والا شہری برابر کے حقوق رکھتا ہے، عمران خان

پاکستان میں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والا شہری برابر کے حقوق رکھتا ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے شہری برابر کے حقوق رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان سے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر محمود اشرفی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علماء اور مشائخ کے ذریعے کورونا وائرس کی  وباء سے تحفظ کے لیے ترغیبی مہم پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر اسلاموفوبیا اور ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی حساسیت کو اجاگر کرنا ہی دین اسلام کی اصل خدمت ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 903151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش