0
Saturday 12 Dec 2020 09:04

کورونا، امریکا میں ہلاکتیں 3 لاکھ سے تجاوز کر گئیں

کورونا، امریکا میں ہلاکتیں 3 لاکھ سے تجاوز کر گئیں
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں کورونا وبا کے باعث مجموعی طور پر ہلاکتیں 3 لاکھ سے زائد ہو گئیں۔ موذی وائرس سے بیمار ہونے والے افراد کی تعداد 1 کروڑ 61 لاکھ 96 ہزار 800 سے زائد ہو چکی ہے۔ امریکا میں کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 93 لاکھ 93 ہزار 500 ہو گئی ہے۔ نیو یارک سٹی میں آئندہ ہفتے سے ہوٹلوں اور ریستورانوں کے اندر بیٹھ کر کھانوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کرسمس پر شہریوں نے کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو خوشیاں غم میں بدل سکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 903185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش