0
Saturday 12 Dec 2020 09:16

کورونا وائرس ویکسین 24 گھنٹے کے اندر لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا، ٹرمپ

کورونا وائرس ویکسین 24 گھنٹے کے اندر لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا، ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن، ایف ڈی اے نے کورونا وائرس کے لیے فائزر کی ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی، اس سے پہلے برطانیہ اور کینیڈا بھی فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری دے چکے ہیں۔اس سے قبل فائزر ویکسین کی منظوری کے لیے وائٹ ہاؤس کی ایف ڈی اے چیف کو مبینہ دھمکی سامنے آئی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف مارک میڈوز نے ایف ڈی اے چیف کو حکم دیا تھا کہ وہ آج فائزر ویکسین کے استعمال کی منظوری دیں یا پھر استعفیٰ دیں، جبکہ ایف ڈی اے چیف اسٹیفن ہان نے رپورٹس کو جھوٹ قرار دیا تھا۔ امریکا میں اب تک کورونا وائرس سے ایک کروڑ 63 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ فائزر ویکسین کی دو خوراکوں کی قیمت تقریبا ً6 ہزار پاکستانی روپے بنتی ہے، اس ویکسین کو منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھنا پڑتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 903188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش