QR CodeQR Code

لاہور، شاہدرہ سے پکڑنے جانیوالے 5 دہشتگرد جسمانی ریمانڈ پرسی ٹی ڈی کے حوالے

12 Dec 2020 11:55

کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سی ٹی ڈی کی جانب سے ملزموں کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزموں کو 3 روز قبل گرفتار کیا گیا ہے، ان کے قبضہ سے بارودی مواد، اسلحہ اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان سول سیکرٹریٹ سمیت دیگر اہم عمارتوں کو نشانہ بنانہ چاہتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شاہدرہ سے گرفتار ہونیوالے 5 دہشتگردو ں کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ جن دہشتگردوں کو جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا ہے ان میں ثمر قند، عبدالرحمن، عمران، وزیر گل اور عصمت اللہ شامل ہیں۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سی ٹی ڈی کی جانب سے ملزموں کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ملزموں کو 3 روز قبل گرفتار کیا گیا ہے، ان کے قبضہ سے بارودی مواد، اسلحہ اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان سول سیکرٹریٹ سمیت دیگر اہم عمارتوں کو نشانہ بنانہ چاہتے تھے۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد تمام ملزموں کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 903212

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903212/لاہور-شاہدرہ-سے-پکڑنے-جانیوالے-5-دہشتگرد-جسمانی-ریمانڈ-پرسی-ٹی-ڈی-کے-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org