0
Saturday 12 Dec 2020 12:07

معاشی استحکام کے اثرات عام آدمی تک پہنچائے جائیں، وزیر اعظم

معاشی استحکام کے اثرات عام آدمی تک پہنچائے جائیں، وزیر اعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے ثمرات کو جلد عام آدمی تک پہچانے کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعظم کو ملک کی بہتر ہوتی ہوئی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال پرائمری بیلنس سرپلس، ایف بی آر محصولات میں 5 فی صد اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ 1.2 ارب ڈالر سرپلس، ترسیلات میں 27 فیصد اضافہ، براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 9.1 فیصد اضافہ، سٹیٹ بنک کے ذخائر 13.4 ارب ڈالر ہوگئے۔ بڑے پیمانے کی صنعت، آٹو انڈسٹری اور فرٹیلائزر انڈسٹری کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کے روز وزیراعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں بھی خوشخبری دی ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے مسلسل چھ ماہ سے ترسیلات زر دو ارب ڈالر سے زائد رہی ہیں۔ گزشتہ ماہ نومبر میں بھی ترسیلات زر 2.34 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی تا نومبر کی ترسیلات 11.8 ارب ڈالر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 903218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش