0
Saturday 12 Dec 2020 12:59

ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں جلسہ کی اجازت تو نہ دی مگر انتظامات مکمل کرلئے

ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں جلسہ کی اجازت تو نہ دی مگر انتظامات مکمل کرلئے
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت تو نہیں دی لیکن خود ہی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ جلسے کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم آج شام تک فعال ہو جائے گا جبکہ پنڈال کی مانیٹرنگ کیلئے کیمروں کی تنصیب اور پنڈال میں داخلے کیلئے داخلی راستوں کا تعین کر دیا گیا ہے۔ گریٹر اقبال پارک کے گیٹ نمبر ایک سے  ریلیاں اور عام عوام داخل ہو سکیں گے۔ گیٹ نمبر2 اور 3 وی وی آئی پیز کیلئے مختص کر دیا گیا ہے۔ گیٹ نمبر 4 اور 5 خواتین کے داخلے کیلئے استعمال ہو سکے گا۔

گریٹر اقبال پارک میں 6 سو میٹر ریڈیئنس کو فوکس کرنے کیلئے 150 کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق جلسے کی براہ راست مانیٹرنگ کیلئے فائبر آپٹک وائر بچھائی جا رہی ہے۔ جلسے کی مانیٹرنگ کیلئے ڈرون کیمرے بھی استعمال ہونگے۔ مرکزی سٹیج اور پنڈال کے اطراف میں 44 کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ پارکنگ اور گیٹس پر 56 کیمرے لگا دیئے گئے ہیں۔ مینار پاکستان کے اطراف میں پچاس کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ سیف سٹی اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر جلسہ کی مکمل مانیٹرنگ کرینگے۔ داخلی و خارجی راستوں میں 20 واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 903238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش