QR CodeQR Code

پی ڈی ایم والے عوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑدیں، عثمان بزدار

12 Dec 2020 13:11

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کل بھی کورونا سے پنجاب میں 36 اموات ہوئیں، کسی قسم کا اختلاف نہیں سب آن بورڈ ہیں، ایسی کیا ایمرجنسی ہے جو یہ جلسے کر رہے ہیں، کیا مناسب ہے جو یہ کام کرنے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جلسے کے حوالے سے تھریٹ الرٹس موجود ہیں، پی ڈی ایم والے عوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑدیں، کورونا صورتحال میں جلسے جلوس کرنا مناسب نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے، دنیا میں کہیں جلسے جلوس نہیں ہو رہے، قانون کو اپنے ہاتھ میں کسی بھی صورت نہیں لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی کام ہوگا قانون کے مطابق ہوگا، ہم قانون کے مطابق چلیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کل بھی کورونا سے پنجاب میں 36 اموات ہوئیں، کسی قسم کا اختلاف نہیں سب آن بورڈ ہیں، ایسی کیا ایمرجنسی ہے جو یہ جلسے کر رہے ہیں، کیا مناسب ہے جو یہ کام کرنے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 903244

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903244/پی-ڈی-ایم-والے-عوام-کی-زندگیوں-سے-کھیلنا-چھوڑدیں-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org