QR CodeQR Code

چینی کی قیمتیں نیچے لانے پر معاشی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم

12 Dec 2020 14:48

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ایک ماہ پہلے چینی 102 روپے فی کلو فروخت ہورہی تھی، ملک بھر میں چینی اوسطاً 81 روپے فی کلو گرام میں فروخت ہو رہی ہے، چینی کی قیمتوں کو نیچے لانے پر اپنی معاشی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں کو نیچے لانے پر اپنی معاشی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ایک ماہ پہلے چینی 102 روپے فی کلو فروخت ہورہی تھی، ملک بھر میں چینی اوسطاً 81 روپے فی کلو گرام میں فروخت ہو رہی ہے، چینی کی قیمتوں کو نیچے لانے پر اپنی معاشی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس سے قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پچھلے ایک ماہ میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت میں 31 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، جب بگڑا ہوا نظام بدلنے کی کوشش ہوتی ہے تو اس نظام سے مستفید ہونے والے مزاحمت کرتے ہیں اور اگر وہ طاقتور لوگ ہوں تو مزاحمت زیادہ ہوتی ہے لیکن اگر حکومت نیک نیت اور باہمت ہو تو آخر کار کامیاب ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ حکومت میں چینی کی قیمت 57 روپے فی کلو سے کم تھی تاہم گزشتہ برس اس کی قیمت 120 روپے بھی کلو تک بھی جا پہنچی تھی۔


خبر کا کوڈ: 903267

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903267/چینی-کی-قیمتیں-نیچے-لانے-پر-معاشی-ٹیم-کو-مبارکباد-پیش-کرتا-ہوں-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org