0
Saturday 12 Dec 2020 17:29
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال

ایم ڈبلیو ایم پولیٹیکل کونسل کے ممبر عارف زیدی کا دورہ ڈیرہ غازیخان

ایم ڈبلیو ایم پولیٹیکل کونسل کے ممبر عارف زیدی کا دورہ ڈیرہ غازیخان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی پولیٹیکل ایگزیکٹیو کونسل کے ممبر سید عارف زیدی اور صوبائی سیکرٹری سیاسیات جنوبی پنجاب انجینئر مہر سخاوت علی نے ضلع ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔ دوران دورہ سید انعام زیدی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازی خان، رحمت علی کھوسہ ممبر صوبائی پولیٹیکل کونسل جنوبی پنجاب اور سید اظہر کاظمی سیکرٹری سیاسیات ڈیرہ غازی خان سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور ضلع کی موجودہ تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ضلعی سیکرٹری جنرل سید انعام حیدر زیدی کا کہنا تھا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان شیعہ بیلٹ ہے، اس ضلع میں مجلس وحدت مسلمین نے 2013ء کے الیکشن میں بھرپور سیاسی کردار ادا کیا اور ایک اچھا ووٹ بنک حاصل کیا۔ شرکاء نے فیصلہ کیا کہ آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی ان شاء اللہ مجلس وحدت مسلمین مظلومین کی آواز بن کر اپنا بھرپور سیاسی کردار ادا کرے گی۔ پولیٹیکل ایگزیکٹیو کونسل کے ممبر سید عارف زیدی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے بعد ان شاء اللہ اب بلدیاتی الیکشن میں بھی اپنی طاقت کا اظہار کریں گے، ان شاء اللہ اب تشیع کی ترقی کے دن آنے والے ہیں، ہم پاکستان میں مظلوموں کی آواز بنیں گے۔
خبر کا کوڈ : 903289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش