QR CodeQR Code

اپوزیشن کی ضد کی سیاست بند گلی کی جانب جا رہی ہے، شیخ رشید

12 Dec 2020 17:39

اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا، آر پار کی بجائے سیاسی کشتی منجدھار میں ڈوبے گی، لیڈر کال دیتا ہے گلی محلے میں دو مہینوں سے دعوت نامے نہیں بانٹتا پھرتا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا۔ اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا، آر پار کی بجائے سیاسی کشتی منجدھار میں ڈوبے گی، لیڈر کال دیتا ہے گلی محلے میں دو مہینوں سے دعوت نامے نہیں بانٹتا پھرتا۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ لوگوں کو خطرناک وائرس کا بھی پتہ ہے اور نیکٹا کے ہائی الرٹ کا بھی، اس کے باوجود اپوزیشن کی ضد کی سیاست بند گلی کی جانب جا رہی ہے جس کا نتیجہ کل مایوسی اور ناکامی کی صورت میں نکلے گا۔ بالآخر انشاءاللہ عمران خان ہی سرخرو ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 903290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903290/اپوزیشن-کی-ضد-سیاست-بند-گلی-جانب-جا-رہی-ہے-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org