0
Saturday 12 Dec 2020 20:12
حق ملکیت کا دلفریب نعرہ سیاسی حربے کے سوا کچھ نہیں

گلگت بلتستان کے عوام نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کر دیا، غلام عباس

اپوزیشن اخباری بیانات کے ذریعے خود کو زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے
گلگت بلتستان کے عوام نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کر دیا، غلام عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری سیاسیات غلام عباس نے کہا ہے کہ جی بی کے عوام نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔ گلگت بلتستان میں پی ڈی ایم اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے، عوامی حقوق سے انہیں کوئی غرض نہیں۔ حق ملکیت کا دلفریب نعرہ سیاسی حربے کے سوا کچھ نہیں۔ حق ملکیت کے دعویداروں کے دور حکومت میں عوامی ملکیتی زمینوں کی بندر بانٹ کی گئی ہے۔ رہنماء ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا جی بی کی زمینیں یہاں کے عوام کی ملکیت ہیں، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ تاریخ شاہد ہے کہ گلگت بلتستان سے کس نے سٹیٹ سبجیکٹ رولز کو معطل کرکے ناتوڑ رولز کو نافذ کیا ہے۔ جھوٹے اور دلفریب نعروں کے ذریعے تاریخی شواہد پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے پہاڑ، دریا، قدرتی وسائل سبھی گلگت بلتستان کے عوام کے ہیں اور رہیں گے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جب یہ لوگ اقتدار میں ہوتے ہیں تو انہیں عوام کا یا عوامی حقوق کا خیال تک نہیں آتا، لیکن جب یہ اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو انہیں عوامی حقوق کا خیال چین سے بیٹھنے نہیں دیتا۔ یہ درحقیقت اپنی بقاء کی جنگ میں مصروف ہیں اور اپوزیشن کے پاس سیاست کیلئے کچھ بچا ہی نہیں اور اخباری بیانات کے ذریعے خود کو زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم جمہوریت پر یقین رکھتی ہے تو عوامی مینڈیٹ کا احترام کرے اور جمہوری انداز میں اپنی جدوجہد جاری رکھے۔
خبر کا کوڈ : 903321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش