QR CodeQR Code

داریل میں پاک فوج کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

12 Dec 2020 21:15

کیمپ کے دوران 1282 مریضوں کو جنرل فزیشن، میڈیکل اسپیشلسٹ، سرجیکل اسپیشلسٹٗ، ماہرکان، ناک اور گلہ، ماہر امراض نسواں اور ڈینٹل سرجن نے طبی امداد فراہم کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک آرمی نے دیامر ڈویژن کی انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی مدد اور تعاون سے داریل میں تین روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ کے دوران 1282 مریضوں کو جنرل فزیشن، میڈیکل اسپیشلسٹ، سرجیکل اسپیشلسٹٗ، ماہرکان، ناک اور گلہ، ماہر امراض نسواں اور ڈینٹل سرجن نے طبی امداد فراہم کی۔ مریضوں میں 242 جنرل میڈیکل اور سرجری والے مریض، 111 بچے، 304 حواتین، 409 کان، ناک اور گلہ کے مریض، 216 دانتوں کے مریض شامل تھے۔ اس کے علاوہ ضرورت مند لوگوں میں مفت دوائیں بھی تقسیم کی گئیں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور کمانڈر ایف سی این اے نے اس مفت میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور میڈیکل کیمپ میں ڈیوٹی پر معمور عملے کی خدمات کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 903333

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903333/داریل-میں-پاک-فوج-کے-زیر-اہتمام-فری-میڈیکل-کیمپ-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org