1
Saturday 12 Dec 2020 22:12

B-52 طیاروں کی نقل و حرکت کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں، خلاف ورزی کا جواب "آتشیں" ہوگا، بریگیڈیئر جنرل رحیم زادہ

B-52 طیاروں کی نقل و حرکت کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں، خلاف ورزی کا جواب "آتشیں" ہوگا، بریگیڈیئر جنرل رحیم زادہ
اسلام ٹائمز۔ ایران کی ایئر ڈیفنس فورس کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل قادر رحیم زادہ نے ایئر ڈیفنس آپریشنز کمانڈ سنٹر کے دورے کے دوران تاکید کی ہے کہ ملکی فضائی حدود ہماری ریڈ لائن ہے اور جیسا کہ قبل ازیں بھی دشمن تجربہ کرچکا ہے؛ ملکی ہوائی حدود کی چھوٹی سے چھوٹی خلاف ورزی کا بھی شدید اور "آتشیں" جواب دیا جائے گا۔ بریگیڈیئر جنرل قادر رحیم زادہ نے خطے کے باہر سے آئی فورسز کی خطے کے اندر ہوائی سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی اور باہر سے آئی تمام فورسز کی ہوائی سرگرمیوں کا ملکی "فضائی دفاعی نیٹ ورک" کی جانب سے مکمل طور پر لمحہ بہ لمحہ جائزہ لیا جا رہا ہے خصوصاً ان امریکی B-52 بمبار طیاروں کی تمام سرگرمیوں کی بھی انتہائی قریب سے نگرانی کی جا رہی ہے، جو خلیج فارس کے جنوبی علاقے میں ملکی حدود سے 150 کلومیٹر پر پائے گئے ہیں۔

ایرانی فضائی دفاعی فورسز کے ڈپٹی کمانڈر نے خطے میں ایران کے تزویراتی جغرافیائی محل وقوع اور ایرانی اسلامی جمہوری نظام حکومت کے ساتھ برتی جانی والی مسلسل دشمنی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ایئرڈیفنس فورس، پورے ملک میں موجود اپنے باہم متصل نیٹ ورک کے ذریعے پائلٹ کے ساتھ یا بغیر پائلٹ پرواز کرنے والے ہر طیارے کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لیتی اور اس کی مکمل نگرانی کرتی ہے جبکہ دشمن کے اہداف اور اس کے طرز عمل کا جائزہ لیتے ہوئے حالات کے مطابق دفاعی منصوبہ تشکیل دے کر اس پر فوراً عملدرآمد شروع کر دیتی ہے۔

بریگیڈیئر جنرل قادر رحیم زادہ نے خطے کے اُن ممالک کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جو اپنی سکیورٹی کی خاطر خطے کے باہر سے آئی طاقتوں سے تعاون لے رہے ہیں، جس کے باعث گذشتہ ہفتے خلیج فارس کے جنوبی علاقوں اور "پروازی معلومات کے علاقے" (Flight Information Region-FIR) سے باہر کئی ایک ہوائی سرگرمیاں انجام پائی ہیں، کہا کہ ہم ہمسایہ ممالک میں انجام پانے والی ان تمام سرگرمیوں سے نہ صرف مکمل طور پر آگاہ ہیں بلکہ ملکی ہوائی دفاعی فورس کے انفارمیشن اینڈ آپریشن سنٹرز میں ان تمام سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ انتہائی کڑی نگرانی بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں ملکی ایئر ڈیفنس آپریشنز کمانڈ سنٹر کی قابلیت اور ہمہ وقت تیاری کو انتہائی قابل اعتماد قرار دیا اور کہا کہ ملکی "خاتم الانبیاء (ص)" ایئر ڈیفنس بیس کے حوالے سے یہ بات ہمارے لئے انتہائی قابل فخر ہے کہ اس بیس پر تعینات ممتاز و پرعزم جوان، ملکی ہوائی دفاع کی ذمہ داری کے ناطے فوج و سپاہ پاسداران کے شانہ بشانہ مسلح افواج کا ایک طاقتور بازو اور ملک و قوم کے لئے گہرے اطمینان و سکون کا باعث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 903337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش