QR CodeQR Code

عراق و شام کے سرحدی علاقوں پر امریکی B-52 بمبار طیاروں کی پرواز

12 Dec 2020 19:10

عرب ای مجلے المعلومہ کیمطابق عراقی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج سہ پہر کے وقت شام و عراق کے سرحدی علاقوں پر چند ایک امریکی B-52 بمبار طیاروں کو ٹریس کیا گیا ہے جبکہ ان طیاروں کے پرواز کرنیکی وجہ سے تاحال آگاہ نہیں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ عراق و شام کے مشترکہ سرحدی علاقوں پر امریکہ کے B-52 بمبار طیاروں کو ٹریس کیا گیا ہے۔ عرب ای مجلے المعلومہ کے مطابق عراقی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج سہ پہر کے وقت شام و عراق کے سرحدی علاقوں پر چند ایک امریکی B-52 بمبار طیاروں کو ٹریس کیا گیا ہے جبکہ ان طیاروں کے پرواز کرنے کی وجہ سے تاحال آگاہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ قبل ازیں امریکی فوجی حکام نے میڈیا کو اطلاع دی تھی کہ امریکی فوج کی جانب سے متعدد B-52 بمبار طیاروں کو مغربی ایشیائی علاقوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 903359

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903359/عراق-شام-کے-سرحدی-علاقوں-پر-امریکی-b-52-بمبار-طیاروں-کی-پرواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org