0
Sunday 13 Dec 2020 02:01

میٹرنٹی اسپتال بند، خاتون نے رکشا میں بچے کو جنم دے دیا

میٹرنٹی اسپتال بند، خاتون نے رکشا میں بچے کو جنم دے دیا
اسلام ٹائمز۔ بلدیہ کراچی اور این جی او کے درمیان چپقلش میں حاملہ اور زچہ خواتین رل گئیں، کے ایم سی گزری میٹرنٹی اسپتال بند ہونے کی وجہ سے خاتون نے رکشہ میں بچہ کو جنم دے دیا، جس پر علاقہ مکین انتظامیہ کے خلاف مشتعل ہوگئے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق زچگی کے درد میں مبتلا خاتون کے ایم سی میٹرنٹی اسپتال گزری پہنچی تو وہاں تالے پڑے ہوئے تھے اور کوئی عملہ موجود نہ تھا، ہنگامی طبی امداد کی منتظر خاتون نے بے بسی کے عالم میں بچے کو رکشہ میں ہی جنم دے دیا۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد اسپتال کے سامنے جمع ہوگئی اور پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی شہزاد قریشی بھی وہاں پہنچ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کے احاطے میں خاتون نے رکشا میں بچے کو جنم دیا، اس کی ذمہ داری کے ایم سی پر عائد ہوتی ہے، تمام تر سیاسی معاملات سے بالا تر ہوکر اس نازک انسانی مسئلے پر اسپتال کے حوالے سے کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت اسپتال بند کرانے کی سازشوں میں مصروف ہے۔
خبر کا کوڈ : 903365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش