0
Sunday 13 Dec 2020 02:09

ملک کے مختلف حصوں میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں بتدریج کمی کا امکان ہے۔ ان کا کہنا ہے دسمبر میں سردی کے ریکارڈ ٹوٹنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، البتہ ماہ دسمبر کے نارمل کم سے کم درجہ حرارت کے مقابلے میں 2 ڈگری کمی متوقع ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کا نارمل درجہ حرارت 12.7 ڈگری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں 4 ڈگری کمی سے 14.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری ریکارڈہوا،نمی کا تناسب صبح کے وقت 78 اور شام کو 37 فیصد رہا۔ بلوچستان کی شمال مشرقی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں اتوار کو مطلع خشک اور سرد رہنے جبکہ کم سے کم پارہ  12 سے 14 اور زیادہ سے زیادہ 26 سے 28 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں سردی کا ریکارڈ 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو 14 دسمبر 1986کو ریکارڈ ہوا۔
خبر کا کوڈ : 903366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش