QR CodeQR Code

آج لاہوری مینار پاکستان پر گذشتہ تمام جلسوں کے ریکارڈ توڑ دیں گے

ناجائز اور نااہل حکومت کا خاتمہ پورے پاکستان کی آواز ہے، مولانا فضل الرحمٰن

13 Dec 2020 12:38

مینارِ پاکستان کے گراؤنڈ میں قائدین کے لیے کنٹینر منگوا لیے گئے ہیں، شرکاء کے لیے کرسیاں لگ گئی ہیں۔ اپوزیشن اتحاد کے جلسے کی سکیورٹی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں کے سپرد کر دی گئی ہے۔ لاہور کے گریٹر اقبال پارک گیٹ نمبر 1 کو مرکزی قیادت کی آمد و رفت کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ آج لاہوری مینارِ پاکستان پر جلسوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیں گے۔ اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن لاہور میں پی ڈی ایم کے آفس لکشمی چوک پہنچ گئے۔ پی ڈی ایم آفس میں جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے جے یو آئی رہنما بلال میر نے مولانا فضل الرحمٰن کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آج لاہوری مینار پاکستان پر گذشتی تمام جلسوں کے ریکارڈ توڑ دیں گے، ناجائز اور نااہل حکومت کا خاتمہ پورے پاکستان کی آواز ہے۔ واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں مینارِ پاکستان تلے آج اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ ہونے جا رہا ہے۔


مینارِ پاکستان کے گراؤنڈ میں قائدین کے لیے کنٹینر منگوا لیے گئے ہیں، شرکاء کے لیے کرسیاں لگ گئی ہیں۔ اپوزیشن اتحاد کے جلسے کی سکیورٹی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں کے سپرد کر دی گئی ہے۔ لاہور کے گریٹر اقبال پارک گیٹ نمبر 1 کو مرکزی قیادت کی آمد و رفت کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔ گیٹ نمبر 2 اور 3 کو سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے، گیٹ نمبر 4 اور 6 سے مرد حضرات جلسہ گاہ میں داخل ہوں گے۔ جلسہ گاہ میں خواتین کی انٹری کے لیے گیٹ نمبر 5 مختص کیا گیا ہے، گریٹر اقبال پارک میں 8 بڑی اسکرینیز بھی لگائی جا رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 903436

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903436/ناجائز-اور-نااہل-حکومت-کا-خاتمہ-پورے-پاکستان-کی-ا-واز-ہے-مولانا-فضل-الرحم-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org