0
Monday 8 Aug 2011 19:30

امریکا میں گھریلو تنازع پر ایک ہی خاندان کے 8 افراد قتل

امریکا میں گھریلو تنازع پر ایک ہی خاندان کے 8 افراد قتل
اوہائیو:اسلام ٹائمز۔ امریکا میں گھریلو تنازع پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے بچے سمیت 8 افراد کو قتل کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے کوپلی ٹاؤن میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے کے بعد فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ بروقت اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو مشتعل شخص نے پولیس پر بھی فائرنگ شروع کر دی اور جوابی کارروائی میں مذکورہ شخص بھی ہلاک ہو گیا۔
خبر کا کوڈ : 90345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش