0
Sunday 13 Dec 2020 16:37

جماعت اسلامی سندھ کی مجلس شوریٰ کا اجلاس، حکومت پر کڑی تنقید

جماعت اسلامی سندھ کی مجلس شوریٰ کا اجلاس، حکومت پر کڑی تنقید
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت کا شریعت کورٹ میں امتناع سود کے مقدمہ میں مؤقف افسوس ناک ہے، یہ پالیسی نہیں بلکہ ہمارے دین و ایمان کا معاملہ ہے، محض وزارتوں کی تبدیلی سے نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی سے ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے، سندھ کے جزائر پر قبضے کے خلاف عوامی احتجاج اور نمائندہ اسمبلی کی واضح قرارداد کے باوجود وفاق کی ضد و ہٹ دھرمی تشویش ناک ہے، ماضی کی تلخیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے، سندھ حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ جزائر و مقامی باشندوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا لائحہ عمل تیار کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر قیم صوبہ کاشف شیخ و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں نو منتخب ارکان عبدالرزاق خان، انجینئر فاروق احمد، حسین احمد مدنی، عرفان احمد اور حافظ لطف اللہ بھٹو نے حلف رکنیت بھی لیا۔ اجلاس میں کراچی سمیت سندھ کی سیاسی، دعوتی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ اور اہم فیصلے کئے گئے۔ کورونا صورتحال کے باعث کراچی سے باہر ارکان شوریٰ زوم کے ذریعے اجلاس میں شریک رہے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ اپوزیشن و حکومت کے درمیان رسہ کشی اور سوشل میڈیا و جلسوں میں ایک دوسرے کے خلاف جو زبان استعمال کی جا رہی ہے، وہ انتہائی نامناسب اور مشرقی روایات اور جمہوری اقدار کے خلاف ہے، سیاست عوام و ملک کی خدمت، شرافت، دیانت، امانت صبر و روادری کا نام ہے، سیاست کو گالی بنانا تشویش ناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر پی ٹی آئی حکومت کو دو سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے، مگر وہ اپنے وعدوں کے برعکس مہنگائی کے خاتمے اور عوام کو خاطر کواہ ریلیف دینے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوکریاں و خوشحالی دینے کی بجائے بدحالی دے رہی ہے، اسٹیل ملز سے یک جنبنش قلم ہزاروں لوگوں کو نوکری سے فارغ کیا گیا، حکومتی غلط پایسیوں کی وجہ سے عوامی مشکلات و مسائل میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں شامل لوگوں کو چھوڑ کر صرف اپوزیشن کو نشانہ بنانے سے احتساب کے عمل کو انتقام میں بدل دیا گیا ہے، نیب کا ادارہ احتساب کے بجائے عملی طور پر مخالفین کو کچلنے کا ادارہ بنا دیا گیا ہے، ہمارا مؤقف ہے کہ احتساب سب کا ہونا چاہئے، تیرا چور مردہ باد، میرا چور زندہ باد کا رویہ حکومت ترک کرے۔
خبر کا کوڈ : 903465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش