0
Sunday 13 Dec 2020 18:49

لاہور جلسہ، اپوزیشن کی 11 جماعتیں صرف 6 ہزار لوگ جمع کرسکیں

لاہور جلسہ، اپوزیشن کی 11 جماعتیں صرف 6 ہزار لوگ جمع کرسکیں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے لاہور جلسے میں شرکاء کی تعداد کے حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 سے 5 ہزار افراد موجود ہیں جبکہ سپیشل برانچ کا کہنا ہے کہ ساڑھے 3 ہزار سے 4 ہزار افراد شریک ہیں۔ حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے مینارِ پاکستان میں جلسے کو تاریخ ساز جلسہ بنانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ ہزاروں کی گنجائش والے یادگارِ پاکستان پر 11 جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم جلسے میں 10 ہزار افراد بھی شرکت نہ کرسکے۔ آزاد ذرائع کے اندازے کے مطابق تقریباً 6 سے ساڑھے 6 ہزار افراد شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کے نہ پہنچنے پر مسلم لیگ نواز کی قیادت نے اراکین اسمبلی سے ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے جبکہ سٹیج پر بیٹھے مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان بھی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی ہنگامی پریس کانفرنس میں اپوزیشن کے جلسے کو ناکام اجتماع قرار دیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی گیارہ جماعتیں مینار پاکستان گراونڈ کا 30 فیصد بھی نہیں بھر سکیں۔
 
خبر کا کوڈ : 903479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش