0
Sunday 13 Dec 2020 18:55

مریم نواز کی منتوں اور ترلوں کے باوجود لاہوری تو کیا خود پارٹی کارکنان بھی باہر نہیں نکلے، بابر اعوان

مریم نواز کی منتوں اور ترلوں کے باوجود لاہوری تو کیا خود پارٹی کارکنان بھی باہر نہیں نکلے، بابر اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب نے پی ڈی ایم کو مسترد کرکے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے مشیرپارلیمانی امور بابراعوان نے کہا ہے کہ دو ماہ تیاری کی گئی اور دو ہفتے سے مریم نواز نے لاریوں کے ترلے و منتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی منتوں اور ترلوں کے باوجود لاہوری تو کیا خود پارٹی کارکنان بھی باہر نہیں نکلے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے دعویٰ کیا کہ مینار پاکستان کے ایک کونےمیں چند ہزارکرسیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنڈال بھی خالی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 903480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش