0
Sunday 13 Dec 2020 20:05

11 جماعتوں پر مشتمل لٹیروں کے قافلے کو پاکستان کی عوام نے ایک بار پھر مسترد کر دیا، شاہ محمود قریشی 

11 جماعتوں پر مشتمل لٹیروں کے قافلے کو پاکستان کی عوام نے ایک بار پھر مسترد کر دیا، شاہ محمود قریشی 
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے لاہور جلسے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی عوام نے نا آر کیا نا پار کیا، پی ڈیم ایم قیادت کو لاچار کیا، لاہور کے باشعور شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے  جلسے میں شرکت نا کر کے پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے، لاہور کے عوام نے ثابت کیا کہ وہ پی ڈی ایم کے بیانیے کے ساتھ نہیں، ملتان میں بھی اگر پی ڈی ایم اسٹیڈیم کے اندر جلسہ کرتی تو ان کی مقبولیت کی قلعی کھل جاتی، 11 جماعتوں پر مشتمل لٹیروں کے قافلے کو پاکستان کی عوام نے ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے، اہلیان لاہور نے یہ ثابت کر دیا کہ تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پورے پاکستان میں میڈیا نے دکھایا کہ جلسے کی راہ میں کوئی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور نا ہی کسی کو جلسے میں جانے سے روکا گیا، اہلیان لاہور نے شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے ٹولے کو مسترد کیا، جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں، پشاور، ملتان، کراچی  کے ناکام جلسوں کے بعد پی ڈی ایم تولے کو سیاست ختم ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 903486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش