QR CodeQR Code

ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کو کورونا ہوگا، ہسپتال داخل

13 Dec 2020 20:54

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ان کی گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ مثبت آ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ہسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین و خطیب مولانا طارق جمیل بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ان کی گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ مثبت آ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ہسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔ خیال رہے کہ اس وقت پاکستان کورونا کی دوسری لہر کی لپیٹ میں ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے تین ہزار 369 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک کے کیسز کی مجموعی تعداد چار لاکھ 38 ہزار 425 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی وجہ سے 72 زندگیوں کے چراغ گل ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 903498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903498/ممتاز-عالم-دین-مولانا-طارق-جمیل-کو-کورونا-ہوگا-ہسپتال-داخل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org