QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کی پولیٹیکل ایگزیکٹیو کونسل کے ممبر عارف زیدی کا دورہ ملتان، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال 

13 Dec 2020 21:19

ملتان میں ملاقات کے موقع پر عارف زیدی کا کہنا تھا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے، تمام اضلاع کو بلدیاتی الیکشن کے لیے اپنے اپنے اُمیدواروں کی لسٹیں تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ملتان جنوبی پنجاب کا اہم مرکز ہے جہاں ماضی میں بھی مجلس نے سیاسی پاور شو کی تھی انشاءاللہ مستقبل میں بھی یہ سیاسی سفر جاری رہے گا۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی پولیٹیکل ایگزیکٹیو کونسل کے ممبر سید عارف زیدی اور صوبائی سیکرٹری سیاسیات جنوبی پنجاب انجینئر مہر سخاوت علی نے ملتان میں صوبائی اور ضلعی رہنمائوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، صوبائی سیکرٹری تربیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، ممبر صوبائی پولیٹیکل کونسل سید وسیم عباس زیدی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، ضلعی آرگنائزر فخر عباس نسیم کے علاوہ دیگر صوبائی اور ضلعی رہنماوں نے شرکت کی۔ ملاقات میں جنوبی پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور فعالیت اور موثر کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔ ضلع ملتان میں تنظیم سازی اور تنظیمی ڈھانچہ کو مزید بہتر کرنے کے لئے ضلع آرگنائزنگ کمیٹی کو ٹاسک دیا گیا۔ میٹنگ میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور سیاسی کردار ادا کرے گی اور اپنی شناخت کے ساتھ انتخابی عمل کا حصہ بنے گی۔ عارف زیدی کا کہنا تھا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے، تمام اضلاع کو بلدیاتی الیکشن کے لیے اپنے اپنے اُمیدواروں کی لسٹیں تیار کرنے کی ہدایات جا ری کردی گئی ہیں۔ ملتان جنوبی پنجاب کا اہم مرکز ہے جہاں ماضی میں بھی مجلس نے سیاسی پاور شو کی تھی انشاءاللہ مستقبل میں بھی یہ سیاسی سفر جاری رہے گا۔ 


خبر کا کوڈ: 903501

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903501/ایم-ڈبلیو-کی-پولیٹیکل-ایگزیکٹیو-کونسل-کے-ممبر-عارف-زیدی-کا-دورہ-ملتان-سیاسی-صورتحال-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org