0
Sunday 13 Dec 2020 22:09

جنوبی ایشیا کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے، علامہ ساجد نقوی

جنوبی ایشیا کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ جنوبی ایشیا کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جامع لائحہ عمل اور عملی اقدامات ضروری ہیں۔ جنگ کا آپشن چھوڑ کر ایک جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے جس کے نتیجہ میں سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ مسئلہ کشمیر کسی نتیجہ تک پہنچے۔ راولپنڈی سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر اُٹھایا جا چکا، ڈوزئیر بھی دئیے جاچکے اور بھارت کے جنگی جنون سے متعلقہ ای یوڈس انفولیب رپورٹ سے بھی بین الاقوامی ادارے آگاہ اور اس کی مذمت کر چکے لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی اور مظالم میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ کشمیریوں کی آزادی سلب ہوتی جارہی ہے اور ان پر عرصہ حیات تنگ ہوتا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ خارجہ امور کے ماہرین، ماہرین قانون، سیاسی شخصیات، دانشوروں، سکالرز، معروف صحافیوں، علماء، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جامع قومی لائحہ عمل تیار کیا جائے، متفقہ لائحہ عمل پر ایک آواز ہو کر بھرپور عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ مسئلہ کشمیر کسی نتیجہ تک پہنچ سکے۔
خبر کا کوڈ : 903507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش